میسی اب فرانسیسی کلب کی نمائندگی کرینگے

98

ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان لائنل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن سے دو سال کے معاہدے پر رضامند ہوگئے۔

لائنل میسی کو پی ایس جی سے سالانہ 40 ملین ڈالرز سے زائد کمائیں گے، میسی معاہدے کو حتمی شکل دینے کےلیے فرانس پہنچ گئے ہیں، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے انکا خیرمقدم کیا۔

میسی کی شموليت کے بعد فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن کی فارورڈ لائن کا مقابلہ حريفوں کےليے تقريباً ناممکن ہوجائے گا، نيمار اور ام باپے جيسے اسٹارز فرنچ کلب ميں دنيا کے بہترين فٹبالر کا ساتھ ديں گے۔

اسپينش کلب بارسلونا کو چھوڑنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے میسی آبدیدہ ہوگئے تھے، اسٹار فٹبالر کو گذشتہ دنوں بارسلونا کے ساتھ 21 سالہ رفاقت مالياتی مسائل کی وجہ سے ختم کرنا پڑی تھی۔

واضح رہے کہ میسی نے بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 778 میچوں میں حصہ لیا اور کل 672 گول اسکور کیے۔ جو کسی بھی کلب کيلئے سب سے زيادہ گول کرنے کا عالمی ريکارڈ ہے۔