دشت میں دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

332

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں دو فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیر کی شام چھ بجے سرمچاروں نے دشت کے علاقے اوچات میں گٹی کور کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر اسنائپر اور دوسرے خودکار و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔