نوشکی میں کیمپ پر پاکستان فوج کے حملے کو پسپا کیا – بی ایل ٹی

296

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ نوشکی کے علاقے سینکری میں گزشتہ روز صبح پاکستان فوج نے تنظیم کے کیمپ پر حملہ کیا، جس کے دفاع میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فوج کا دو گھنٹے تک بھر پور مقابلہ کر کے فورسز اور ان کے مقامی دلالوں کو پسپا کردیا۔

میران بلوچ کا کہنا تھا کہ ان جھڑپوں کے دوران پاکستانی فوج کے آٹھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں مقامی ڈیتھ سکواڈ کے کارندے بھی شامل ہیں۔

میران بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بدھ کی رات ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں گواش روڈ پر قائم وڈھ چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

بی ایل ٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم کی کاروئیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔