سی پیک منصوبہ بزور طاقت کبھی کامیاب نہیں ہوگا: پشتونخواملی عوامی پارٹی

1242

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر سردار اعظم موسی خیل نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بزور طاقت کامیاب نہیں ہوسکتا ہے سی پیک کی کامیابی کا واحد راستہ پشتون بلوچ  عوام اور گوادر کے شہریوں کو اعتماد میں لے کر انکے تحفظات دور کرنے سے ہی کامیاب ہوسکتا ہیں سی پیک پر سینیٹ کی دو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ایک بھی کمیٹی کے چیئرمین کا تعلق ہمارے صوبے سے نہیں ہے اور دونوں کمیٹیوں کی کارکردگی صفر ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل نے کہاکہ سی پیک پر ایوان بالا کے دونوں کمیٹی کے چیئرمینوں کا بیورو کریسی کے متعلق رویہ انتہائی نرم ہیں او روہ انہیں رعایت دے رہیں ہے جس سے پاک چین اقتصادی راہداری کے مرکز گوادر کے شہریوں کو سی پیک کا فائدہ نہیں مل رہا ہے ا س لئے سی پیک منصوبے کے متعلق ایوان بالا کے کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو بلوچستان سے لیا جائے

انہوں نے کہاکہ قطر سے معاہدہ صرف لاہور کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا ہے اور جب پارلیمنٹ کو نظرانداز کرکے اداروں کو اپنے اختیار پر چھوڑ دیا جاتا ہے تو پھر مشکل اس ملک کا مقدرہوگا

۔سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل نے کہاکہ اس وقت ملک کو فرشتے چلارہے ہیں اس لئے پارلیمنٹ کی بالادستی ،سینیٹ کے اختیارات میں اضافے ،احتساب سب کیلئے کا اصول اپنانے اور داخلہ وخارجہ پالیسیوں پر پارلیمنٹ میں بحث کرکے یہاں سے منظور کروانے کی ضرورت ہیں انہوں نے کہاکہ بیرونی ممالک سے معاہدات میں غریب عوام کے فائدے کی فکر نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنا خسارہ کررہے ہیں اس لئے ان دوہرے معیارات کا خاتمہ ضروری ہیں۔