خاران میں فورسز چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

355

بلوچ لبریشن آرمی ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے خاران کے علاقے لجّے میں پاکستان آرمی کے چوکی کو شواپ کے مقام پر نشانہ بنایا۔ حملے میں سرمچاروں نے راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانا پڑا۔

 ترجمان کے مطابق حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیئے گئے تاہم بلوچ سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔