بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روزسرمچاروں نے خضدار شہر میں چمروک کے مقام پر تاج محل ہوٹل کے سامنے فائرنگ کرکے ملٹری انٹیلیجنس کے ایک آفیسر کو ہلاک کیا۔
ترجمان نے کہا وہ روپ بدل کرمختلف مقامات پر جاسوسی کر رہا تھا۔ وہ فوج میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز تھا۔ ان کی ہلاکت کے بعد قابض فوج نے شہر کی ناکہ بندی کرکے لوگوں پر تشدد کی اور کچھ موٹرسائیکل سواروں کو اُٹھا کر فوجی کیمپ لے گیا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔