گوادر سے آمدہ اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے پیشکان سے مقامی ذمیندار میر رسول بخش کے بیٹے عبدالخالق کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کا تعلق برگیڈیئر خرم شھزاد کے پرائیوٹ ملیشیاء سے ہے جو تاوان کے لیئے تشکیل دی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی یہی گروہ کئی اشخاص کو تاوان کےلئے اغواء کرچکی ہے جبکہ اس گروہ کی زمہ داریوں میں زمینوں پر ناجئز قبضہ گیری کے علاوہ سیاسی لوگوں کا اغواء اور علاقہ میں خوف پھیلانا شامل ہے۔
علاقائی زرائع ست معلوم ہوا ہے کہ ان کے پاس آرمی کے دیئے گئے خصوصی کارڈ موجود ہیں جس کے سبب پولیس اور لیویز ان کی شر انگیزی کے سامنے بے بس ہیں۔