افغانستان کے شہر جلال آباد میں تعینات پاکستان کے سفارتی اہلکار رانا نیئراقبال کو موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
افغانستان میں موجود سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکار رانا نیئراقبال کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ مغرب کی نماز کے بعد اپنی رہائش گاہ کی جانب آرہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار افراد نے 9 فائر کیے تاہم نیئراقبال کو 6 گولیاں لگیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مقتول سفارت کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جلال آباد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔