مشکے میں موبائل ٹاور اور فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

184

 موبائل بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکے میں پاکستانی فوج اور یوفون ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ کل جمعرات کے روز سرمچاروں نے وادی مشکے کے مکی کور(ندی) میں پاکستانی فوج کے قافلے کی تین گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ گاڑیوں کو راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار تمام چھ اہلکار ہلاک ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بدھ کے روز سرمچاروں نے وادی مشکے ہی کے علاقے بنڈکی میں یوفون کے ٹاور کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔ مذکوہ موبائل فون ٹاور ریاستی فورسز کے لیے مخبری کی نیٹ ورک کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے عوام سے ایک دفعہ پھر اپیل کی کہ وہ فوجی قافلوں، ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں اور ان کی سہولت کاروں سے دور رہیں۔