بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو، تحصیل کاہان کے علاقے چھپی کچ میں پاکستانی فورسز کیلئے کام کرنے اور مخبری کرنے والے دو سہولت کاروں مولوی شمبو کوئیچی مری اور صاحب خان شیرانی مری کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں مولوی شمبو کوئیچی مری ہلاک جبکہ صاحب خان شیرانی مری شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مولوی شمبو اور صاحب خان نہ صرف ایف سی کے سہولت کار تھے، بلکہ وہ ایف سی کیلئے مخبری بھی کرتے تھے۔ گزشتہ روز بھی یہ دونوں ایف سی اہلکاروں کیلئے راستہ صاف کرنے جا رہے تھے کہ ان کو ہمارے سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہاکہ ان مخبروں پر حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ اور ایسے بلوچ دشمن مخبروں کو ہم خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔
ترجمان نے کہاکہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگی۔