دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے شولیگ میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے جس کے دوران عورتوں اور بچوں کو زد و کوب کیا اور چار افراد کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
ان افراد کی شناخت حمید ولد عبدالقادر، نوید ولد عبالرحمٰن، بشام ولد اسماعیل اور بشیر ولد حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ان افراد میں سے بشام ولد اسماعیل نامی شخص کو تشدد کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے لیکں باقی تین افراد کو فوج اپنےساتھ لے گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں گزشتہ شب پاکستان آرمی نے ایک گھر پرچھاپہ مار کے گھر میں موجود لوگوں جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے انکو حراساں کرنے کے علاوہ گھر کے تمام قیمتی اشیاء اپنے ساتھ لے گئے اور دو افراد علی حسن بگٹی اور شاہ مراد بگٹی کو بھی حراست کے بعد لاپتہ کر دیا۔