گوادر: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

220

ساحلی علاقے کے مختلف مقامات پر فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا –

تفصیلات کے مطابق آج صبح سیکورٹی فورسز نے گوادر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں کی تلاشی تھی۔

ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے سجاد دشتی نامی سرکاری حمایت یافتہ شخص کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے پرائیویٹ گارڈ مطلب ولد عبداللہ کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے-

یاد رہے گذشتہ چند دنوں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کے جانب سے آپریشن مزید شدت کے ساتھ جاری ہے۔ بلوچستان کے علاقے کوہستان مری سے 17 افراد جن میں خواتین و بچیں بھی شامل تھے کو گرفتاریوں میں لاپتہ کردیا گیا ہے –