کوئٹہ: فورسز و مسلح افراد میں جھڑپ

173

فائرنگ کےتبادلے میں دو مسلح افراد ہلاک دیگر ساتھی فرار ۔ پولیس کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایئر بیس ناکہ پر نامعلوم مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مغربی بائی پاس پر درویش آباد کے علاقے میں ایئربیس کے قریب فورسز اور مسلح افراد کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور مارے گئے جبکہ دیگر دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

حملے میں ابتک تین افراد کی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

‏پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں فورسز کی مزید نفری اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔