تمپ: فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ، 1 شخص جانبحق

154

تمپ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مسلح شخص جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ سرنکن ماروا میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں –

سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محراب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جھڑپ میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں-

ذرائع کے مطابق جھڑپ فورسز اور بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کے درمیان ہوا ہے۔

فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق شخص کا تعلق ایک آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہے تاہم اب تک کسی بھی تنظیم کے جانب سے اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے –