مستونگ: فورسز قافلے کو بم سے نشانہ بنانے کی کوشش

162

مستونگ کے نواحی علاقے میں فورسز کے قافلے کو بم سے نشانہ بنانے کی کوشش

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت کابو میں فرنٹیئر کور کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کے کنارے ایک ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مذکورہ جگہ پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد 16 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا جبکہ کاروائی مقامی آبادی کے نشاندہی پر عمل لائی گئی۔

حکام کا کہنا ہے مذکورہ علاقے میں فرنٹیئر کور کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر گشت پر معمور ہوتے ہیں جنہیں نشانے بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایک بم حملے میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں فورسز کے سات اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔