امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کے خلاف قرارداد ویٹو کردی ، کہتے ہیں امریکا خطے میں سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کی مدد جاری رہے گی ۔
یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت روکنے کے لیے امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں گزشتہ سال دسمبر میں پاس ہونے والی قراد داد صدر ٹرمپ کو بھیجی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کردی ۔
امریکی صدر نے کہا کانگریس کی قراردادخطرناک اورغیرضروری تھی، یہ آئینی اختیارات کمزور کرنے کی خطرناک کوشش اور امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔