کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرق بائی جتک اسٹاپ سے ایک شخص کی لاش برآمد
دی بلوچستان پوسٹ کے رپورٹر کے مطابق تشدد زدہ لاش کی شناخت خدائے رحیم ولد کمال خان قوم مغل کے نام سے ہوئی جس کی عمر 55 سال ہے
لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ لائی گئی ہے جس کے ہاتھ پاوں باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے
تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔