بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان نساؤ میں پاکستانی مخبر پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں پاکستانی مخبر جو کہ مزار خان شکلانڑی مری کا بیٹا ہے، ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزار خان شکلانڑی مری اور اس کا بیٹا اور ان کے دیگر چند قریبی رشتے دار نہ صرف مخبری کرکے ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں، بلکہ لوگوں کو ورغلا کر ہتھیار ڈالنے اور سرنڈر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اور جب کوئی ان کی باتوں میں نہیں آتا تو اس کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ایسے مخبروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔
تازہ ترین
111 صحافی ہلاک، پریس آزادی کے لیے 2025 ایک اور ہلاکت خیز سال۔ آئی...
بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 دنیا بھر کے صحافیوں اور...
تربت: پاکستانی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ، خاتون شدید زخمی
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں پاکستانی فورسز کی بلاامتیاز فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی خاتون شدید زخمی ہو...
بلوچ لبریشن آرمی نے زیر حراست پاکستانی فوجی اہلکار کی تصویر جاری کردی
تنظیم نے مذکورہ ایف سی اہلکار کو ایک حملے کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ...
پسنی: جبری گمشدگی بعد ازاں بازیاب ہونے والا شخص پھر سے لاپتہ
پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی...
چمن: سی ٹی ڈی کا چھ اینٹی ٹینگ بم برآمدگی کا دعویٰ
فورسز حکام نے بم برآمد کرکے مذکورہ علاقے کو سیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے...


















































