بلوچستان کے علاقے لورالائی میں آرمی کینٹ پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لورالائی کینٹ پر گذشتہ رات تین بجے کے قریب متعدد مسلح افراد نے حملہ کیا ۔
حملے کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان ملٹری انٹیلیجنس کےکپیٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں منور ، اقبال خان ، بلال ،نیک بخش ، واجد شامل ہیں ۔
حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ۔
دوسری جانب باوثوق زرائع کے حملے میں درجنوں اہلکار مارے گئے ہیں ۔