کوئٹہ فائرنگ اور خودکشی کے واقعات میں 2 افراد جانبحق ہوگئے
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد حنیف ولد نکل خان لہڑی نامی شخص جانبحق ہوگیا۔
مقتول کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرنے کے بعدمقامی پولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔
دوسرے واقعہ میں کوئٹہ ہی کے علاقے نواں کلی یوحانہ آباد میں ایک شخص نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، جس کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت واجد ولد ولیم عمر 34 سال سنکہ یوحنا آباد نواں کلی کے نام سے ہوئی ہے۔