کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو سوراب کے قریب حادثہ پیش آیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع قلات میں مین شاہراہ پر مسافر کو پیش آنیوالے حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی ارباز کوچ کو سوراب کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد امین ولد عبدالعزیز مریانی سکنہ لورالاٸی موقعے پر جانبحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روزانہ کئی افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ ان حادثات کی ایک بڑی وجہ ٹریفک قوانین پر عملداری نہ ہونا ہے۔