نصیرآباد سے بھوٹا بگٹی اور براہوی بگٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

296

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج نصیرآباد کے علاقے چھتر پلیجی سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاشوں کی شناخت براہوی بگٹی ولد وزیر اور بھوٹا بگٹی ولد نوحق کے نام سے ہوئی ہیں۔ واضح رہے دونوں کو دو دن قبل ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ نوکر منا سے پاکستانی فوج نے ایک فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔

یاد رہے براہوی بگٹی بلوچ سیاسی رہنما رحیمو خان بگٹی کے رشتے میں ماموں جبکہ بھوٹا بگٹی انکے ماموں زاد بھائی ہیں۔