تازہ ترین اطلاع کے مطابق بلوچ مسلح جہد سے دستبرار ہونے والے ایک شخص کی لاش پنجگور کے علاقے گچک سے برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک سے فورسز کے سامنے سرنڈر کرنے والے آصف ولد نادر خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سےقبل بھی مختلف تنظیموں سے وابستہ لوگ جنہوں نے مسلح جدوجہد سے دستبردار ہوکر ریاست کے سامنے سرنڈر کیا تھا ان کو مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا جن کی ذمہ داری بعد میں بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کرلی۔
کچھ عرصے پہلے بی ایل اے نے خاران میں سرنڈر شدہ احمد نواز ساسولی کو بھی نشانہ بنا کر ہلاک کیا تھا۔