File Photo

لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 2792 دن ہو گئے۔

کیمپ میں بیٹھے افراد سے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں چمن کے سیاسی وسماجی کارکن منان حمید نے اظہار یکجہتی کی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ اس سال بھی عید الاضحی سادگی سے منائیں گے۔

گزشتہ چار سالوں سے ہم ہر عید کو سوگ کے طور پر منا رہے ہیں، کیونکہ ہمارے غم اب تک تازہ ہیں۔

حکمرانوں کی مسلط کر دہ پالیسیوں کی وجہ سے بلوچ قوم نے عید منانے کا رواج مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

جہاں پر عالم اسلام عید منا تا ہے وہاں ہم ہر سال عید سادگی سے منا تے ہیں۔