بلوچستان: مختلف روڈ حادثات میں 2 افراد جانبحق 8 زخمی

174

حادثات کوئٹہ اور مستونگ میں پیش آئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور مستونگ میں پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 2 افراد جانبحق 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ژوب شاہراہ پرمسلم باغ کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والے مسافربس کے الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور جانبحق افراد کو ایدھی رضاکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایک اور واقع میں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پک اپ گاڑی الٹنے سے ڈرائیور عبداللہ زخمی

دریں اثناء کوئٹہ زرغون روڈ پر رکشے کی ٹکر سے موٹرسائيکل سوار میاں بیوی زخمی ہوگئے۔