بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے ستر سالہ شخص کی لاش برآمد
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے ایک ستر سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے چالیس کوئل مائنز کے علاقے سے ستر سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ، لاش کی شناخت طوطی مر ی ولد نبی بخش مر ی کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے شاہرگ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم قتل کرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں ہیں۔
واضح رہے آج بلوچستان سے ملنے والی یہ دوسری لاش ہے اس سے قبل بلوچستان کے علاقے گوادر کے مغربی ساحل سے 23سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔