سندھ : جامشورو سے ایک ہی خاندان کے تین افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

216

سندھ کے علاقے جامشورو سے ایک ہی خاندان کے تین افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سندھی قوم پرست رہنما کامریڈ امان اللہ چانڈیو ان کے  بیٹا سفیع اللہ چانڈیو اور بھانجے گلشن چانڈیو کو فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ فورسز نے جامشورو کے علاقے سعید آباد میں انکے گھر پر رات گئے دیر چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کرلیا

زرائع کے مطابق دوران چھاپہ فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی زدوکوب کیا جس کے سبب امان اللہ چانڈیو کی بیٹی سندھو امن چانڈیو زخمی ہوئی ۔

خیال رہے کہ سندھو امن چانڈیو وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی ڈپٹی کنوینر ہے۔