خضدار: یونس محمد شہی کے گھر پر حملہ

239

خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کا یونس محمد شہی کے گھر پر حملہ

دی بلوچستان پوسٹ نمائیندہ خضدار کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زیرینہ کٹھان میں نامعلوم مسلح افراد نے یونس محمد شہی کے گھر پر حملہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے کٹھان میں کل رات نامعلوم مسلح نے یونس محمد شہی کے گھر کا گھیراؤ کرکے حملہ کردیا، حملہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران دونوں اطراف سے فائرنگ جاری رہی۔

تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوسکی، جبکہ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی یونس محمد شہی پر حملہ ہوا تھا جس میں انکے بھائی زخمی ہوئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری انہوں نے شفیق مینگل کے اوپر عائد کی تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملہ شفیق مینگل اور یونس محمد شہی کے بیچ پرانے دشمنی کا شاخسانہ ہے، جبکہ علاقائی بلوچ قومپرست حلقے یونس محمد شہی پر بھی یہ الزام لگاتے آئے ہیں کے وہ اور شفیق مینگل دو مختلف ڈیتھ اسکواڈوں کی سربراہی کررہے ہیں اور ایک دوسرے پر حملے دو مختلف خفیہ اداروں کے ایماء پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے ہورہا ہے۔

تاہم ان الزامات کی سرکاری ذرائع سے اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔