خاران میں سیکیورٹی فورسز کا ایک گھر پر چھاپہ ، چھاپے میں سابق اسسٹنٹ کمشنر واشک ہلاک۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق خاران میں سیکیورٹی فورسز نے سابق اسسٹنٹ کمشنر واشک نصیر بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلخ کلامی کرنے پر فورسز نے نصیر بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے نصیر بلوچ ہلاک ہوگئے۔
علاقائی زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نصیر بلوچ کے بیٹے اور بی ایس او کے سابقہ رہنما جس نے حال ہی میں مسلح جدوجہد سے کنارہ کشی کرتے ہوئے ریاست کے سامنے سرینڈر کیا تھا اسے 14اگست کی پروگرام میں شرکت کےلئے لے جانا چاہتے تھے، لیکن عطانصیر کی گھر میں عدم موجودگی کی بناء پر فورسز اور اس کے والد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر فورسز نے طیش میں آکر ضیعف العمر نصیر پر تشدد کی جس سے انکی موت واقع ہوئی۔