تفتان:میرجاو میں ایرانی بارڈر فورسز پر حملہ متعدد اہلکار ہلاک

375

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی بلوچستان میں سرگرم مزہبی سنی گروپوں کے دو حملوں میں ایرانی بارڈر فورس کے چار سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق میرجاو میں پہلے حملے میں فورسز کی ایک گاڑی کو ریمورٹ کنڑول بم کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرے حملے میں ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار حملہ آوروں کی بھی ہلاکتوں کی اطلات موصول ہورہی ہیں۔