ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے سلوئی کور سے تشدد زدہ حالت میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشوں کی شناخت جبری طور پر لاپتہ کیے گئے یاسر ولد بلوچ خان اور مہران ولد حاجی اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ یاسر کو رواں سال مارچ، جبکہ مہران کو گزشتہ سال نومبر میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ آج دونوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں سے اکثر لاشوں کو شناخت کے بغیر دفن کر دیا جاتا ہے، جبکہ متعدد لاشوں کی شناخت جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے طور پر ہوتی ہے۔

















































