خضدار کے علاقے نال سے 32 سالہ ڈرائیور منیر احمد ولد شریف کو گھر سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق منیر احمد کو 2 اکتوبر 2026 کو رات 9 بجے گھر سے مقامی ڈیٹھ اسکواڈ نے جبری لاپتہ کردیا۔
دوسری جانب گوادر کے علاقے شادی کور پسنی سے 30 اگست 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے رشید بلوچ ولد قادر بخش کو 27 ستمبر 2026 کو شادی کور پسنی سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے بیشتر کیسز ریاستی دباؤ اور خوف کے باعث بروقت رپورٹ نہیں ہو پاتے۔


















































