فورسز پر117 حملوں میں152 ہلاک، بی ایل ایف سہہ ماہی رپورٹ

198

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جنوری تا مارچ سہہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے پہلے تین مہینوں میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز پر
117 حملے کیے، جس میں152 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ان حملوں میں پاکستانی فورسز کی 24 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

12ریاستی مخبروں کو ہلاک کیاگیا،اسکے علاوہ ڈیتھ اسکواڈ ، مذہبی شدت پسندوں پرکئی حملوں میں انکو جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا، پولیس تھانہ کے ساتھ، منشیات کے ایک اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

تین مہینوں میں بلوچ سرزمین کی دفاع میں پانچ سرمچار شہید ہوئے جبکہ 2015 میں سرزمین کی دفاع میں شہید ہونے والے سرمچار ماسٹر عبدالمجید کو پارٹی نے اسی ماہ سرخ سلام پیش کرتے ہوئے پارٹی ممبر ظاہر کیا، شہید ماسٹر عبدالمجیدیکم ستمبر 2015 کو کلانچ میں راہیلو کلانچ اور نگور کلانچ میں پاکستان فوج کے ایک خونی آپریشن میں شہید ہوئے۔

شہید فاضل بلوچ
شہید سرمچار مبارک عرف حمل
شہید نور الحق بلوچ عرف بارگ
کمانڈر جہانگیر عرف کیپٹن
شہید نصر اللہ بلوچ عرف واجہ

جنوری 2018 سے مارچ2018 تک وطن کی دفاع میں بی ایل ایف کے پانچ فرزندوں نے اپنی جان نچھاور کرتے ہوئے آزادی کی جہد میں ثابت قدم رہے۔ شہید کامریڈوں کی فکری شعور و عمل تنظیم کا اثاثہ ہونے کے ساتھ سرمچاروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ سرمچاروں کو ان کی گران قدر خدمات اور شہادت پر سرخ سلا م اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔