لسبیلہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتا کیے گئے بزرگ شخص کی لاش برآمد

76

بلوچستان کے علاقے بیلہ کراس سے رواں سال 9 جولائی کو جبری طور پر لاپتا کیے گئے بزرگ شخص، ہیبتان ولد مالو مری، ساکن بیلہ، کی لاش گزشتہ دنوں حب ساکران روڈ پر غریب آباد کے قریب سڑک کنارے سے برآمد ہوئی۔ لاش پر تشدد اور گولیوں کے نشانات بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری طور پر لاپتا کیے گئے افراد کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔