حب، مستونگ: ایک طالب علم جبری گمشدگی کا شکار، ایک شخص بازیاب

17

بلوچستان کے علاقوں حب اور مستونگ سے جبری گمشدگی اور بازیابی کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سوراب کے علاقے گدرکے رہائشی اور اس وقت حب چوکی کے علاقے بلوچ آباد میں مقیم 23 سالہ زبیر احمد ولد نور احمد کو 30 جولائی 2026 کو دوپہر تقریباً 2:30 بجے پاکستانی خفیہ ادارے (ایم آئی) کے اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ زبیر احمد کیمسٹری میں گریجویٹ ہیں اور طالب علم ہیں۔

دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے کلی کاریز کمال کے رہائشی زاہد بلوچ ولد حاجی عبد الکریم، جو 5 جولائی 2026 کو جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے، 31 جولائی 2026 کو مستونگ میں بازیاب ہو گئے۔