بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوئٹہ-کراچی مرکزی شاہراہ پر کھڈکوچہ میں ماشاء اللہ ہوٹل کے مقام پر آج صبح پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فوج کی تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جبکہ جانی نقصان کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئے ہیں، تاہم ان کی سرکاری سطح پر انکی تصدیق نہیں ہو سکی۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب گزشتہ روز بھی مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والے بسوں کے قافلے، ان کے حفاظتی دستوں اور بعد ازاں موقع پر پہنچنے والی عسکری کمک پر حملہ کیا گیا تھا۔
اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اپنے ترجمان جیئند بلوچ کے ذریعے جاری بیان میں قبول کرنے کی ہے۔ تنظیم کے مطابق کارروائی میں 45 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
آج کے حملے کے حوالے سے بھی بعض ذرائع بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات دے رہے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر ابھی تک کسی قسم کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔













































