گوادر کے علاقے جیونی کے پانوان سے گزشتہ روز پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ برآمد ہونے والی لاشوں پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔ ان میں سے پانچویں لاش کی شناخت دو سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے چاکر گلاب، سکنہ بل نگور، ضلع کیچ، کے طور پر ہوئی۔
یاد رہے کہ پاکستانی فوج نے جمعے کے روز پانوان میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کے خودکش حملے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے متعدد مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
تاہم، برآمد ہونے والی پانچوں لاشیں پہلے سے حراست میں موجود افراد کی تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز پر زیرِ حراست افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرکے مقابلے کا نام دیا ہے ۔

















































