کوئٹہ: دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

100

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق کوئٹہ شہر میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی اور ایک کمسن لڑکا محمد حنیف ولد اسحاق جس کی عمر 16 سال بتائی جاتی ہے جس کا اتعلق ہزارہ قبیلے سے ہے شدید زخمی ہوا ہے۔

چھیپا زرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔