خاران شہر کے قریب ایک بار پھر مسلح افراد کی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی اور گاڑیوں کی تلاشی
خاران شہر کے قریب باب خاران کے مقام پر مسلح افراد نے شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی کا عمل جاری رکھا۔ مذکورہ شاہراہ خاران کو نوشکی و کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کو ملاتی ہے۔
خاران میں رواں ہفتے اس سے قبل ساراوان، نوروز قلات اور زاروزئی کے مقامات کو مسلح افراد کی بھاری تعداد نے کنٹرول میں لیا تھا جو دو روز تک جاری رہا۔
اس دوران پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین شدید نوعیت کی جھڑپیں بھی ہوئی تھی۔


















































