ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں گزشتہ روز فورسز کی جانب سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عصر کے وقت فورسز کے ایک کیمپ سے سرداری شار، کردگاپ کے علاقے کی جانب شدید گولہ باری کی گئی۔ گولے آبادی کے قریب گرنے کے باعث ایک شخص، غلام جان سمالاڑی، زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے غلام جان سمالاڑی پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور تھے۔
دوسری جانب آج صبح سویرے ضلع مستونگ کے علاقوں کھڈ کوچہ اور کنڈ عمرانی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب عام شہری اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔ خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، پورا علاقہ لرزہ طاری ہوگیا۔
یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل بھی اسی علاقے میں حملے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی تھیں۔













































