بلوچستان کے ضلع خاران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تازینہ اور اُلمرک کے مقامات پر عیدالاضحیٰ کے اجتماعات میں بلوچ آزادی پسندوں نے عیدگاہوں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہیں قومی جدوجہدِ آزادی میں کردار ادا کرنے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی تلقین کی۔
سرمچاروں نے عوام سے اتحاد اور یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غلامی ایک لعنت ہے، اور اس کے خلاف ہمیں متحد ہو کر جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کی بقا، عزت اور وقار قومی آزادی میں مضمر ہے۔ اجتماعات میں موجود لوگوں نے سرمچاروں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی باتوں کو توجہ سے سنا، جبکہ بعد ازاں لوگ ان سے گھل مل گئے۔
اس سے قبل عید الفطر کے موقع پر بھی مختلف علاقوں میں بلوچ آزادی پسندوں (سرمچاروں) نے عید اجتماعات سے خطاب کیا تھا۔



















































