کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

1

جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم پرامن احتجاجی کیمپ 6136ویں روز جاری رہا۔

اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔

وی بی ایم پی نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ جن افراد پر کوئی الزام ہے انہیں قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے اور انہیں صفائی کا موقع فراہم کیا جائے۔

مزید برآں، بیان میں کہا گیا کہ جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کے سلسلے کا فوری اور مکمل سدباب کیا جائے۔