بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پاکستانی فوج کی بمباری و اندھا دھند شیلنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کیے گئے حملے میں پاکستانی فوج کے 12 اہلکار ہلاک ہوئے۔ اس حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے میں وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کی۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے کی گئی بمباری میں عام شہری نشانہ بنے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں علی ولد سلطان عمیر (40 سال)، بیبل بنت گلزار (30 سال)، میر جان ولد علی (2 سال)، سومری بنت بھنگان (35 سال)، بالاچ ولد سبزو (70 سال)، شاری (22 سال)، رحمان ولد بالاچ (18 سال)، نائخو بنت جمالان (17 سال)، اللہ بخش ولد بالاچ (6 سال)، سادو بنت بالاچ (13 سال)، ہاپو بنت بالاچ (8 سال) اور مہرنگ ولد بالاچ (2 سال) شامل ہیں۔
زخمی ہونے والوں میں زر بی بی بنت شیر (55 سال)، ہزار خان ولد بالاچ (9 سال) اور اسرار بنت بالاچ (15 سال) شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ایک گاڑی میں موجود متعدد افراد کی لاشوں کو آگ لگا دی گئی۔ تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر فوری طور پر کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔













































