کوئٹہ میں شدید بارش کے باوجود، جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ جاری رہا۔
احتجاجی کیمپ کی قیادت تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کر رہے تھے۔ احتجاج کے شرکاء نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ دہرایا۔
اس دوران نیاز محمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمی سختیاں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، اور وہ اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی، جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون اقدامات کے مکمل خاتمے، اور آئین کی بالادستی تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے
















































