وڈھ: ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق

8

ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے سیخڑو میں شہدا چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق مسلح ایف سی اہلکاروں نے راستہ نہ دینے پر چلتی ہوئی ٹرک گاڑی کے ڈرائیور پر براہِ راست فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایف سی اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔