بلوچستان کے علاقے تربت میں کیچ کور ندی سے ملنے والی دو لاشوں میں سے ایک کی شناخت جبری گمشدگی کے شکار عمران ولد تاج محمد، سکنہ پیدراک کے نام سے کر لی گئی ہے۔
مقتول کو 25 جون 2025 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جس کی بازیابی کے لیے تربت میں طلبہ نے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا۔
حکام کے مطابق لاش کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا، جس کی مدد سے شناخت ممکن ہوئی۔
دونوں لاشیں جمعہ کے روز کیچ کور کے علاقے سے ملی تھیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں، جبکہ دوسری لاش کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی بعد ازاں شناخت جبری گمشدگی کے شکار نصرم ولد پیربخش کے نام سے ہوئی تھی
















































