دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مزکورہ شخص کی شناخت استاد اسلم ولد عبداللہ سکنہ جمک گورکوپ کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اسلم ولد عبداللہ کو بائیس مارچ کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کیچ کے علاقے جمک گورکوپ سے اغواء کیا تھا جس کی لاش آج بر آمد ہوئی ہے۔
علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کا تعلق آرمی کی سربراہی میں کام کرنے والے علاقائی ڈیتھ سکواڈ سے تھا۔