کابل میں 27 مارچ کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
پروگرام میں بی این ایم رہنماوں کی شرکت۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے ایک تھنک ٹھینک افغانستان نواین ریسرچ کی جانب سے بلوچستان پر قبضے کے دن کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا۔
پروگرام میں بلوچستان کی سب سے بڑی آزادی پسند جماعت بی این ایم کے رہنماوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ 27 مارچ کے حوالے سے اس پروگرام میں افغانستان کے مختلف اقوام پشتون، ترکمان ، ہزارہ ایماق اور دیگر نے بھی شرکت کی