بلوچستان کے علاقے سبی میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے۔
سبی کے علاقے سانگان اور گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی فوج کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم حکام اکثر اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کرتے ہیں۔
گذشتہ دنوں قلات کے مختلف علاقوں منگچر، موڑگند، کوہک میں پاکستانی فورسز کو شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا جب وہ علاقوں میں آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہے تھے۔
بلوچستان لبریشن آرمی نے مذکورہ علاقوں فورسز کو آٹھ آئی ای ڈی حملوں سمیت مسلح حملوں میں نشانہ بنایا۔ اس دوران فورسز اور سرمچاروں میں جھڑپیں بھی جاری رہی۔