کولواہ: پاکستانی فورسز کی تحویل میں نوجوان تشدد سے جانبحق

195

پاکستانی فورسز کے زیرحراست نوجوان تشدد سے جانبحق، لاش آدھی رات کو پھینک دی گئی۔

بلوچستان کے علاقے کولواہ، رودکان میں گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے متعدد علاقائی افراد کو حراست میں لیکر جرک کیمپ منتقل کردیا۔ جہاں دیگر افراد کو بعدازاں رہا کردیا گیا تاہم نواب ولد نوربخش سکنہ رودکان، رود کو تحویل میں رکھا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے زیرحراست نواب کی لاش برآمد ہوئی ہے جس پر تشدد کے نشانات  پائے گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لاش کی حالت ایسی ہے جیسے مذکورہ شخص بے انتہاء کرنٹ دینے سے جھلس گیا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔